کئی ممالک عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں،ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

کئی ممالک عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں،ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ...
کئی ممالک عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں،ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کئی ملک عالمی امن کے لیے باعث خطرہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے۔

پولیس نے امریکی خاتون فوجی آفیسر کو خود کشی کی کوشش کرنے پر گولی مار کر ہلاک کردیا
غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے صدر سولی نینِستو سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کسی بھی دہشت گردی میں فن لینڈ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس کا ساتھ دے گا۔ ٹرمپ نے امریکا اور فن لینڈ کے تعلقات کو انتہائی گرم جوش بھی قرار دیا۔ وائٹ ہاس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدر نینستو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیااور کہا کہ کئی ملک عالمی امن کے لیے باعث خطرہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے۔ امریکا بالٹک خطے کو دنیا میں اہمیت کا حامل خیال کرتا ہے اور اسے ایک انتہائی محفوظ علاقہ سمجھتا ہے۔