چین کی سرحدی فوج ڈوکلم کا دفاع اور پٹرولنگ کو جاری رکھے ہوئے ہے:ترجمان وزارت خارجہ
بیجنگ (آئی این پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی سرحدی فوج ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) کا دفاع اور اپنی پٹرولنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
پولیس نے امریکی خاتون فوجی آفیسر کو خود کشی کی کوشش کرنے پر گولی مار کر ہلاک کردیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے روزانہ کی نیو ز بریفنگ میں بتایا کہ ہم موسمی حالات اور تمام متعلقہ عوامل کا مجموعی جائزہ لیں گے اور اصل حالات کے مطابق ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) علاقے کے لئے تعمیراتی منصوبے مکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ 18جون کو 270سے زیادہ مسلح بھارتی فوجی دو بلڈوزروں کے ساتھ سرحد پار کر کے چین کے خود مختار علاقے ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) میں داخل ہو گئے اور وہاں پر ڈھانچہ جاتی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کی ۔واضح رہے کہ چین نے گزشتہ روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے 2 ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے فوجی بحران کے بعد ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) سے اپنی فوجی اور اسلحہ واپس بلالیا ہے ۔