قائد اعظم ؒ پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ دشمن نہیں دیکھناچاہتے تھے، پاکستان کو ممبئی حملوں کے نتائج برداشت کرنا پڑیں گے: حسین حقانی

قائد اعظم ؒ پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ دشمن نہیں دیکھناچاہتے تھے، پاکستان کو ...
قائد اعظم ؒ پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ دشمن نہیں دیکھناچاہتے تھے، پاکستان کو ممبئی حملوں کے نتائج برداشت کرنا پڑیں گے: حسین حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ بانی پاکستان قائداعظم ؒ محمد علی جناح بھی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ دشمن رہیں ، الگ وطن بنانے کیساتھ ہی قائد اعظم کو دوباتوں کا احساس ہوگیاتھا ،ایک یہ کہ اقلیتوں کا پاکستان میں تحفظ کرنا ہے اور دوسرایہ کہ پاکستان میں امن اور استحکام کا انحصار بھارت سے لمبے عرصے تک تعلقات پر منحصر ہوگا، یہ بات سابق سفیر نے ایک بھارتی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں قائداعظمؒ کے حقیقت پسند ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی ۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں حقانی کاکہناتھاکہ’ لوگوں کو پڑھنے میں غلطی لگی ، میں نے یہ نہیں کہاکہ آرمی یا آئی ایس آئی حملے میں ملوث ہے ، میں نے آئی ایس آئی چیف اور میرے درمیان ہونیوالی گفتگوبیان کی تھی ‘۔

فحش فلموں کی واحد پاکستانی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی بھی پاکستانی کو یقین نہ آئے گا,تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ’ ’آئی ایس آئی چیف نے صرف یہ کہاتھاکہ یہ ہمارے لوگ ہیں، جس سے میں نے سوچا کہ ان کا اشارہ ان پاکستانیوں کی طرف ہے جنہیں ماضی میں ریاست مدد دیتی رہی ، اُنہوں نے یہ نہیں کہاکہ یہ ہماراآپریشن تھاجس کا یہ مطلب ہوگاکہ آئی ایس آئی نے عملی جامہ پہنایا“۔حقانی نے کہاکہ آئی ایس آئی چیف کے اس بیان نے اُنہیں سوچنے پر مجبور کردیاکہ اگر ایک ریاست جن لوگوں کو اپنا سمجھتی ہے اور وہ اس کی منظوری کے بغیر قدم اٹھایتے ہیں تو یہ بہت خطرناک چیز ہے ،پاکستان کو ممبئی کے حملہ آوروں پر مکمل کنٹرول نہ ہونے اور نہ ہی ریاست میں منصوبہ بندی ہونے کے باوجود نتائج برداشت کرناپڑیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ ایک خیال یہ بھی ہے کہ منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی اور اگر یہ بات ہے تو پھر یہ زیادہ خطرناک ہے ۔

’مجھے بھوت نے فون کرکے کہا کہ۔۔۔‘ خاتون نے انتہائی عجیب دعویٰ کردیا، فون کال کی ریکارڈنگ جاری کردی جسے سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
حسین حقانی نے” حکومت کوحافظ سعید اور مسعود اظہرجیسے مخصوص نظریات کے حامل ملیشیاءکودور رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے مقاصد کو آگے بڑھانے کی بجائے ایسے لوگوں کے اپنے نظریات و عقائد ہیں ، اگر آپ لشکر طیبہ کا لٹریچر پڑھیں تو اس میں سے پتہ چلتاہے کہ ان کا کام کیسے تمام ریاستیں آزادکرناہے جنہیں مسلمانوں کے کنٹرول میں ہوناچاہیے، ایسے کسی بھی کام کوبرداشت کرنا پاکستان کے اپنے مفاد میں نہیں ، خود ہی گلے پڑے گی “۔

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کے کس ملک کے مرد و خواتین کے قد سب سے لمبے اور کس ملک میں سب سے چھوٹے ہیں؟ جانئے انتہائی دلچسپ تحقیق کے بارے میں جو آپ کے تمام خیالات غلط ثابت کردے گی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل موصوف یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ شجاع پاشا نے ممبئی حملوں کی پلاننگ میں خفیہ ایجنسی کے کردار کااعتراف کیا۔