کینیڈین شہر مسی ساگا میں دھماکہ ، گھر تباہ
ٹورانٹو (محسن عباس ۔ بیوروچیف) کینیڈا میں پاکستانیوں کی سب سے زیادہ آبادی والے شہر مسی ساگا میں زور دار دھماکے سے ایک گھر تباہ ہوگیا۔
ٹورانٹو کے مضافات میں واقع مسی ساگا شہر کی مشہور شاہراہ ڈکسی روڈ کے ساتھ واقع ہیکری ڈرائیو نامی گلی میں واقع ایک گھر میں سہ پہر کے وقت ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے ئتئجے میں ایک فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔
ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے والی جگہ میدان جنگ کا سماں پیش کر رہی ہے۔ پولیس، ایمبولینس اورآگ بھجانے والی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔
اس علاقے میں پاکستانیوں ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ پولیس دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔