ایوانکا ٹرمپ پر جوتوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام ٗمقدمہ دائر

ایوانکا ٹرمپ پر جوتوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام ٗمقدمہ دائر
ایوانکا ٹرمپ پر جوتوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام ٗمقدمہ دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر بزنس پارٹنر مارک فشر پر اٹلی کی جوتے بنانے والی فیشن کمپنی نے سینڈل کا ڈیزائن چوری کرنے پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے،اکیوزرا نامی کمپنی نے گزشتہ برس جون میں ایوانکا ٹرمپ اور ان کے بزنس پارٹنر مارک فشر کے خلاف 2010 میں کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے جوتوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

کمپنی نے اس مقدمے میں الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور اس کے پارٹنر مارک فشر نے ان کے معروف سینڈل ’وِلڈ تھنگ‘ کے ڈیزائن کو چوری کیا۔خیال رہے کہ اٹلی کی کمپنی کے یہ سینڈل دنیا بھر میں مشہور ہوئے ان سینڈلز کے اشتہارات میں ہولی وڈ سلیبرٹیز کینڈل جینر سمیت دیگر اداکارائیں بھی کام کر چکی ہیں۔جوتوں کے ڈیزائن چوری کے اس قانونی مقدمے میں 24 جون کو نیویارک کی خاتون جج نے ایوانکا ٹرمپ کو حکم دیا کہ وہ اٹلی کی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے خلاف ثبوت فراہم کریں۔