سعودیہ نے آپریشن یمنی حکومت بچانے کیلئے کیا: ساجد میر

سعودیہ نے آپریشن یمنی حکومت بچانے کیلئے کیا: ساجد میر
سعودیہ نے آپریشن یمنی حکومت بچانے کیلئے کیا: ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (این این آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر ریاض پہنچ گئے۔ یہاں پاکستانی کمیونٹی اور کارکنوں کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کے لوگوں کی حفاظت ار ان کو قانونی حکومت بچانے کے لئے عالمی اسلام کو مل کر کوشش کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کی مخالفت کرنے والے سیاستدان یمن کے باغیوں کی کس بنیاد پر حمایت کررہے ہیں۔ اگر امریکہ اور نیٹو افغانستان یہاں تک کہ پاکستان میں آکر شدت پسندوں کو پسپا کرتے ہیں تو ایک مسلمان ملک یمن کی حکومت کے خلاف حوثی باغیوں کو پسپا کرنا کونسا جرم ہے، پروفیسر ساجد میر خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال کے تناظر میں سعودی حکام، وزارت دفاع اور سلامتی امور کے اداروں کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور پاکستانی عوام اور حکومت کا پیغام پہنچائیں گے۔