بھارت کو آر ایس ایس چلا رہی ہے: راہول گاندھی پھٹ پڑے
نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بول پڑے انہوں نے کہا بی جے پی میں اندرونی طور پر جمہوریت نہیں ہے دہلی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راشٹریہ سیوک سنگ کے دفتر میں کسی کو بھی بولنے کی ہمت نہیں۔ تمام کارکن لائن میں کھڑے رہتے ہیں۔ ملک آر ایس ایس چلارہی ہے۔ آر ایس ایس رہنما سے پوچھو تو کہے گا کہ ملک اس طرح چلنا چاہیے اور یہ ہونا چاہیے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کو آر ایس ایس چلارہی ہے اور کئی برسوں تک ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی۔