سری نگر میں ایک بار پھر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)سرینگر میں حریت رہنما شبیر شاہ کی جیل بھر و مہم ریلی کے دوران ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک بار پھر بر بریت کا مظاہر کرتے ہوئے درجنوں کشمیریوں کو گرفتا کر لیا ہے جبکہ کشمیریوں کی جانب سے ایک بار پاکستان کا جھنڈا لہرا کراور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر پاکستان کے ساتھ بے حد محبت کا اظہار کر دیاہے ۔
سری نگر میں اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا ہے بھارت میں بھی اس بارے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔بھارتی پارلیمنٹ میں بھی کئی بار سری نگر میں پاکستان محبت تحریکوں میں تیزی کے باعث بحث ہو چکی ہے ۔