چین کا سنکیانگ کے مسلمانوں سے مذہب پر سوشلزم کو فوقیت دینے کا مطالبہ
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے صوبہ سنکیانگ کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہب پر سوشلز م کو فوقیت دیں،چینی مذہبی امور کے سربراہ وانگ ژوآن نے دسویں چینی مسلم نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ حکومت ملک میں مسلمانوں پر پڑنے والے بیرونی اثرات کے بارے میں کافی فکر مند ہے کیونکہ اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں دہشتگرد حملوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے .
انہوں زور دیا کہ چینی مسلمان اپنے مذہبی فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ مذہب پرچینی سوشلزم کو اہمیت ضرور دیں ، انہوں مسلم اکثریتی علاقوں میں کچھ نئی مساجد کے طرز تعمیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان نئی مساجد کی تعمیر دوسرے ممالک میں قائم مزاروں کی طرز پر ہے جو چینی اقدار سے مماثلت نہیں رکھتی،انہوں مزید کہا کہ نئی مساجد کو چینی طرز وتعمیر کے مطابق ہونا چاہیے.
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی بھی قسم کے شدت پسند گروپ کو برداشت نہیں کرے گی اور ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی جس کے تحت حکومتی معاملات میں مداخلت کی جائے۔