شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر میزائل داغ دیا ،امریکہ کی بھی تصدیق

شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر میزائل داغ دیا ،امریکہ کی بھی تصدیق
شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر میزائل داغ دیا ،امریکہ کی بھی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیوئل(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگردی کی حمایت کرنیوالا ملک قرار پانے اور امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر شمالی کو ریا نے بین البراعظمیٰ سطح پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ماہ کے وقفے کے بعد نیوکلیئر بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کے جنوبی صوبے پیا نگ سانگ سے داغا گیا،تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جاپان کے کس حصے پر گرا تاہم پینٹاگون کے ابتدائی تخمینے کے بعدیہ میزائل تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کے اقتصادی زون میں جاگرا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا رواں سال کئی میزائل تجربے کر چکا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس میزائل کی کم ازکم رینج 13000 کلومیٹر ہے جو امریکہ کے کسی بھی شہر کو نشانہ  بنا سکتا ہے ۔ 

دوسری طرف جاپان کی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکاداغاگیا میزائل 50 منٹ فضا میں رہا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا، صورتحال پر غور کرنے کے لئے جاپانی وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

 جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریانے بیلسٹک میزائل تقریبا ً2ماہ بعد فائرکیا، شمالی کوریا کے اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں. ادھر ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق شمالی کوریاکے میزائل تجربے کے بعدصورتحال کاجائزہ لے ر ہے ہیں شمالی کوریاکے بیلسٹک میزائل تجربے پرصدرٹرمپ کوبریفنگ دی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں