’پاکستان میں اس جگہ طالبان بڑے مزے اور سکون سے رہ رہے ہیں‘ امریکی فوج نے انتہائی سنگین ترین الزام لگادیا، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

’پاکستان میں اس جگہ طالبان بڑے مزے اور سکون سے رہ رہے ہیں‘ امریکی فوج نے ...
’پاکستان میں اس جگہ طالبان بڑے مزے اور سکون سے رہ رہے ہیں‘ امریکی فوج نے انتہائی سنگین ترین الزام لگادیا، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً تین ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف زہر فشانی کرتے ہوئے اسے شدت پسندوں کی پناہ گاہ قرار دیا تھا اور دہشت گردے کے خاتمے کے لئے ’ڈومور‘ کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر پاکستان کے سیاسی و عسکری حکام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا جس پر امریکی حکومت وقتی طور پر خاموش ہوگئی۔ اب ایک بار پھر امریکی حکام کے پیٹ میں درد اٹھا ہے اور اس بار افغانستان میں امریکی و بین الاقوامی افواج کے سربراہ امریکی جنرل نے پاکستان پر سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے لئے عیسائیوں کے پوپ فرانسس نے ایسا کام کردکھایا جو کوئی مسلمان رہنما بھی نہ کرسکا، جان کر ہم سب شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے
ا مریکی ٹی وی سی این این کے مطابق جنرل جان نکلسن نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی سینئر قیادت اب بھی پاکستان میں آرام سے رہ رہی ہے۔ ایک جانب انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب فوجی کارروائی کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ طالبان کی سینئیر قیادت کے خلاف مزید اقدامات کی ضرورت ہے، جو کہ ان کے مطابق 2001ءسے ہی پاکستان میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند پاکستان سے آپریٹ کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی واتحادی افواج پر حملے کرتے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
امریکا کے سنگین اور بے بنیاد الزامات کوئی نئی بات تو نہیں ہیں لیکن دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لئے ایک بڑا خطرہ ضرور ہیں۔ مزید بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کے باوجود یہ تاثر دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا کہ اب بھی پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔