بینظیرقتل کیس انکوائری،اقوام متحدہ کا پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرزواپس کرنےکا فیصلہ

بینظیرقتل کیس انکوائری،اقوام متحدہ کا پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرزواپس کرنےکا ...
بینظیرقتل کیس انکوائری،اقوام متحدہ کا پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرزواپس کرنےکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیرقتل کیس کی انکوائری کیلئے دی گئی رقم میں سے اقوام متحدہ  نے پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرزواپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کوپیپلز پارٹی کے دور میں حکومت پاکستان نے قتل کی تحقیقات کیلئے 35 لاکھ ڈالرز رقم فراہم کی تھی لیکن اقوامِ متحدہ نے تحقیقات میں خاطر خواہ نتائج مہیا نہیں کیے جس پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیاتھا۔ اقوامِ متحدہ نے رقم کی ادائیگی میں تاخیرپرپاکستان کی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی سے معذرت کی اور 23لاکھ ڈالر جلد از جلد واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی کوششوں سے پاکستان کو بقایا رقم واپس مل رہی ہے۔