بھارت میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ درندوں کا ایسا سلوک جس کو جان کر آپ کو شدید افسوس ہوگا
آسام (آن لائن)سیکولر بھارت میں خواتین پر ظلم وتشدد نئی بات نہیں،آسام میں تازہ واقعے میں لوگوں کے ایک گروپ نے پندرہ سالہ لڑکی کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔مریخ پر پہنچنے کا خواب دیکھنے والا بھارت آج بھی زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ رکھے ہوئے ہے،آسام میں شہریوں نے پندرہ سالہ لڑکی کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکی پر دکان سے واشنگ پاو¿ڈر کا ایک پیکٹ چوری کرنے کا الزام ہے۔ پولیس اسٹیشن سے صرف دو کلو میٹر دور پیش آنے والے واقعے میں لڑکی لوگوں سے رحم کی بھیک مانگتی رہی۔ لیکن انتہا پسند اس گروپ نے ایک گھنٹے تک لڑکی کو مارا پیٹا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔