شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا محاصرہ، اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت

شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا محاصرہ، اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت
شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا محاصرہ، اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد حسین نے کہاہے کہ شامی دارالحکومت کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا محاصرہ قابل مذمت ہے۔

ہندوں کا تاج محل سے متصل مسجد میں نمازپڑھنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق حسین نے کہا کہ محصور علاقے میں کم ازکم ساڑھے3 لاکھ شہری پھنسے ہوئے ہیں اور بچوں کو غذا کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے فریقین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر شہریوں کو بھوک کا نشانہ بنانے کا عمل روکا جائے۔ ان کے بقول بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ایک قابل مذمت عمل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ حکومتی فورسز نے دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔