ترکی کے قومی دن پر حملے کی سازش میں ملوث داعش کے 49جنگجوگرفتار

ترکی کے قومی دن پر حملے کی سازش میں ملوث داعش کے 49جنگجوگرفتار
ترکی کے قومی دن پر حملے کی سازش میں ملوث داعش کے 49جنگجوگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (این این آئی)ترک فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے49 مشتبہ ارکان کو گرفتارکر لیا ۔

ترکی دنیا بھر کے مظلوم اور متاثرہ افرا د کے لئے امید کی ایک کرن ہے: رجب طیب اردوان
ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ان مشتبہ افراد کو دارالحکومت انقرہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔وہ ترکی کے چورانوے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک حکام نے داعش کے55 غیر ملکی ارکان کے وارنٹ گرفتار ی جاری کیے تھے۔واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ 2 سال کے دوران میں داعش کے جنگجوؤں نے متعدد تباہ کن بم حملے کیے ہیں۔داعش کے ایک جنگجو نے استنبول میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس سے 39افراد ہلاک ہوگئے تھے۔