دارفر میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف،ایمنسٹی انٹر نیشل نے تصاویر جاری کردیں
الفاشر(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ سوڈان نے دارفر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،اس تنظیم نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں کیمیائی ہتھیاروں سے متاثر ہونیوالے افراد کو دیکھا جا سکتا ہے،تنظیم کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد متاثرہ بچوں کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے اور متعدد افراد کے جسموں پر چھالے نمودار ہوگئے ہیں،ان حملوں کے بعد 250سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ سوڈان اپنے مخالفین کے خلاف ایسے ہتھیار استعمال کررہا ہے جو ممنوعہ ہیں،تازہ کیمیائی حملہ نو ستمبر کو کیا گیا ہے،جب کو سوڈانی حکام کی طرف سے ان خبروں کی تردید کی ہے،یہ حملے دارفر کے علاقے جبل مرا میں کیے گئے ہیں جہاں سوڈانی حکومت باغیوں سے برسر پیکار ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں رواں سال 170گاﺅں تباہ ہوچکے ہیں،تیس کے قریب کیمیکل استعمال کیے گئے ہیں۔