صومالیہ میں کار بم حملہ،7 افراد ہلاک
موغادیشو(این این آئی)صومالی دارالحکومت میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7افراد مارے گئے ۔
مصرمیں اخوان المسلمون کے مْرشدِعام کو عمرقید کی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ موغا دیشو میں واقع ایک بس سٹاپ کے قریب رونما ہوا، جس کے باعث 7افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔واضح رہے کہ شدت پسند گروہ الشباب موغا دیشواور دیگر شہروں میں اس طرح کے حملے کرتا رہتا ہے۔دوسری جانب طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔