بی ایس ایف کا پاک بھارت سرحد سے ایک پاکستانی سمیت 2 مشکوک افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ
نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کو کشمیریوں کے جذبہ آزادی نے بوکھلا دیا ہے ،تحریک آزادی کی بڑھتی ہوئی تحریک کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج آئے روز نت نئے دعویٰ کرتی رہتی ہے ،آج ایک مرتبہ پھر انڈیا کی بارڈر سیکیورٹی فورس ( بی ایس ایف ) نے پاک بھارت سرحد سے ایک مبینہ پاکستانی سمیت دو مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے رات گئے راجھستان کی سرحد سے 60 سالہ شیام رام موہن کو 220 روپے بھارتی کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا ہے سے تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے جیسلمیر کے علاقے سے ایک پاکستانی کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے اور اسے تفتیش کے لئے سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔