بائیس سالہ خاتون کتے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

بائیس سالہ خاتون کتے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
بائیس سالہ خاتون کتے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)بائیس سالہ خاتون کو ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین نے بری طرح کچل دیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے کتے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئی ۔یہ حادثہ فشرمین لیول کراسنگ پر پیش آیا جو Freshmanاور Aimsdaleلنکا شائر کے درمیان واقع ہے۔ برٹش پولیس نے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کر لی جو گلاسٹن بری سے تعلق رکھتی تھی بعدازاں پولیس نے بتایا کہ اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس کے افسران ان حالات کو پتہ لگانے میں مصروف ہیں جن کی بناءپر یہ واقعہ پیش آیا ،بہرحال اس واقعہ کو مشکوک تصور نہیں کیا جا رہا کیونکہ اس دردناک حادثے میں وہ کتا بھی مارا گیا جسے بچاتے ہوئے غالباً اس عورت کو جان کی بازی ہارنا پڑی۔لیول کراسنگ جہاں یہ حادثہ پیش آیا کے رہائشیوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ خاتون حادثے سے قبل اپنے کتے کو بچانے کی کوشش کررہی تھی۔
فریش فیلڈ کے ایک نیوز ایجنٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کے مطابق یہ ایک خطرناک جگہ ہے ،کتا گیٹ کے نیچے سے ریلوے لائن کے اندر گھس گیا اور پٹڑی پر چلا گیا جب کہ ان حالات میں اس عورت نے کتے کے بچانے کے لئے پھاٹک کراس کیا اور ریلوے کی پٹڑی پر اپنے کتے کو بچانے کے لئے اس کے پیچھے پہنچ گئی اور ٹرین کی زد میں آ گئی۔
گزشتہ شب پولیس نے دوران گفتگو بتایا کہ ہمیں دوپہر تین بجے کے بعد اس واقعہ کی اطلاع دی گئی کہ ایک شخص ایسٹن ڈیل سٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ گیا ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ایمبولینس لے کر جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں پتہ چلا کہ ایک بائیس سالہ خاتون جس کا تعلق گلاسٹن بری سے تھا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی ہے ۔