جنگی جنون یا خطے کی چودھراہٹ؟ بھارت کا امریکہ سے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور امریکہ نے ایک ایسے فوجی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک بوقت ضرورت ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے۔اس بات کا اعلان بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔پینٹاگون میں ہوئی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
یہ بھی پڑھیئے:بھارت کا پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بے بنیادالزام
معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے بری ، بحری اور فضائی اڈے استعمال کرسکیں گے جو رسد پہنچانے اور فوجی ساز و سامان مرمت کے کام آئیں گے۔تاہم غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس فوجی تعاون کا مقصد خطے میں چین کی بحری پیش رفت کا مقابلہ کرنا ہے۔اس سے قبل ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون دونوں ممالک کے دیرینہ مفادات اور خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا، بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے