لیبیا میں سات ہزار تارکین وطن کو بچالیا گیا

لیبیا میں سات ہزار تارکین وطن کو بچالیا گیا
لیبیا میں سات ہزار تارکین وطن کو بچالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں کوسٹ گارڈ نے چالیس ریسکیو آپریشنز کے دوران لیبیا میں پھنسے کم از کم سات ہزار تارکین وطن کو بچا لیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اٹلی کے گوسٹ گارڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران 40 ریسکیو آپریشن کیے گئے ۔یہ کارروائی لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے 20 کلو میٹر کی گئی اور اس میں اٹلی کے علاوہ یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرانٹیکس، غیر سرکاری تنظیموں پرو ایکٹو اوپن آرمز اور میدساں سان فرنتیر کی کشتیوں نے حصہ لیا۔اے پی کے مطابق تارکینِ وطن کو بحری سفر کے نا قابل کشیتوں میں ضرورت سے زیادہ افراد کو لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے روانہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :جنگی جنون یا خطے کی چودھراہٹ؟ بھارت کا امریکہ سے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ

خیال رہے کہ گذشتہ برس یورپ میں بھی تقریبا دس لاکھ پناہ گزین داخل ہوئے جس سے دوسری عالمی جنگ کے بعد اس نوعیت کا بحران پیدا ہوا۔اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 2015 کے دوران دس لاکھ سے زائد تارکینِ وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں۔ 2014 کے مقابلے میں سمندر کے راستے یورپ آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2014 میں محض 216000 افراد سمندر کے راستے یورپ آئے تھے۔