ہسپتال انتظامیہ کا علاج سے انکار،بخار میں تڑپتا 12 سالہ انش باپ کے کندھوں پر دم توڑ گیا
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں ایک شخص کے اپنی بیوی کی لاش کندھے پر اٹھا کر ہسپتال سے گھر لے جانے کی خبر سامنے آئی تھی لیکن اب اسی ” انکریڈیبل انڈیا“ میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کہ جس نے سنا اس کی ہی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور میں سنیل کمار نامی ایک شخص اپنے 12 سالہ بیٹے انش کو بخار میں تڑپتا ہوا سب سے بڑے ” لالہ لالجپت رائے ہسپتال “ لے کر گیا۔ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے آدھا گھنٹہ لاچار باپ کو خوار کرنے کے بعد حکم دیا کہ اپنے لخت جگر کو چلڈرن ہسپتال لے کر جاؤ۔
بے حسی کی ایک اور مثال ،بھارت میں ایک اور لاش کی کاندھوں پر منتقلی کی خبرآگئی
بیچارہ باپ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی سہولت فراہم نہ کیے جانے کے باعث کندھوں پر ہی اپنے تڑپتے بیٹے کو اٹھا کر چل پڑا لیکن قضا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ سنیل کمار جب چلڈرن ہسپتال پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ اس کا بیٹا تو کب کا جہان فانی سے کوچ کرچکا ہے۔
بھارت کے بعد پاکستان سے بھی افسوسناک خبرآگئی ، لاش کی گدھا گاڑی پر منتقلی کاانکشاف ، وجہ غربت نہیں بلکہ۔۔۔
غم میں ڈوبے سنیل کمار نے بتایا کہ لالہ لالجپت رائے ہسپتال کی انتظامیہ نے اسے چلڈرن ہسپتال بھیجنے سے پہلے 30 منٹ تک ذلیل کیا۔ جب میں نے انتظامیہ سے سٹریچر یا کسی اور سہولت کا تقاضہ کیا تو انہوں نے سختی سے منع کردیا جس کی وجہ سے اپنے لخت جگر کو کندھوں پر اٹھا کر چلڈرن ہسپتال پہنچاجہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ کا بیٹا مرچکا ہے۔