نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے:سشما سورارج

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان ...
نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے:سشما سورارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے ۔
کمرشل سٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور سشما سوراج نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ،جس میں امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ دہشتگرد دہشتگرد ہوتاہے اچھا یا برا نہیں ،دہشتگردی دہشتگردی ہے چاہیے کہیں سے بھی ہو اور کوئی بھی کرے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا ۔جان کیری کا کہناتھا کہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشتگردوں کیخلاف معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے ،دونوں جمہوریتیں مل کر نہ صرف اپنے عوام بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں ۔
اس موقع پر سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آ گاہ کرے ،جان کیرے سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دوہرے معیار نہیں ہو سکتے ،کوئی بھی ملک دہشتگردوں کیلئے پناہ گاہیں فراہم نہیں کر سکتا،نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ۔