”افغان انٹیلی جنس کے سربراہ کی طالبان سے روز بات چیت ہوتی ہے جس میں ۔۔۔“ امریکی خبر رساں ایجنسی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ،ٹرمپ اور افغانستان حکومت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا

”افغان انٹیلی جنس کے سربراہ کی طالبان سے روز بات چیت ہوتی ہے جس میں ۔۔۔“ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ افغان حکام کی طالبان سے ٹیلیفون پر تقریبا روز بات چیت ہوتی ہے جبکہافغان قومی سلامتی کے مشیر ہر دوسرے ماہ طالبان سے بات کرتے ہیں ،طالبان سے افغان قومی سلامتی مشیر اورانٹیلی جنس کے سربراہ کا رابطہ بھی  ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان کا قانون تسلیم کرنے پر امادگی ظاہر کی ہے تاہم طالبان نے قانون میں کچھ ترامیم کا مطالبہ بھی کیاہے ۔افغان طالبان نے لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ علیحدہ تعلیم پر آمادگی ظاہر کی ہے ،طالبان نے خواتین کی کچھ شعبوں میں خدمات ،قائم مقام حکومت اور انتخابات پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔