چینی صوبے زی جیانگ میں 148افراد ڈینگی کا شکار

چینی صوبے زی جیانگ میں 148افراد ڈینگی کا شکار
چینی صوبے زی جیانگ میں 148افراد ڈینگی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ زو (آئی این پی) مشرقی چین کے صوبے زی جیانگ میں رواں سال ڈینگی کے 148مریض سامنے آئے ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں وبائی بخار سے 61 بچے ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈینگی کے شکار148 میں سے 44مریض وہ تھے جو بیرون ملک سے چین آئے ہیں۔بیرون ملک سے ڈینگی کے شکار مریضوں کا تعلق ایشیائی ممالک تھائی لینڈ ، بھارت ، ویتنام اور سری لنکا سے ہے۔دوسری جانب زی جیانگ کے صحت فیملی پلاننگ کے کمیشن کا کہناہے کہ دیگر 104مریضوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت ہانگ زو سے ہے جو یہاں ہی ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی شخص کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی تا ہم اس ساحلی شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں ۔واضح رہے کہ ڈینگی کاشکار ہونے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 33.33فیصد زیادہ ہے۔