بھارتی ریاستوں بہار اور آسام میں سیلاب نے تباہی مچا دی:47افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

بھارتی ریاستوں بہار اور آسام میں سیلاب نے تباہی مچا دی:47افراد ہلاک، لاکھوں ...
بھارتی ریاستوں بہار اور آسام میں سیلاب نے تباہی مچا دی:47افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار اور آسام میں سیلاب نے تباہی مچادی ۔ بارشوں اور سیلابی پانی سے 47 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر اور متاثر ہوئے ہیں۔بھارتی محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث صوبہ بہار کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں لیکن 10 اضلاع میں سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے ۔آسام میں شید بارشوں اور سیلاب کے باعث 21 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 19 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امدادی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔