پاکستانی اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہو گیا : سعودی خبر ایجنسی

پاکستانی اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہو گیا : سعودی خبر ایجنسی
پاکستانی اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہو گیا : سعودی خبر ایجنسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔سعودی خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کو الصمصم 5 کا نام دیا گیا ہے جس میں پاکستانی فوج کے کمانڈو فورس سپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی ) اور سعودی رائل فورس مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔یاد رہے اس وقت یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے قبضہ کیا جا رہا ہے اور سعودی عرب یمن کی مدد کرتے ہوئے باغیوں کے خلاف فضائی کاروائیاں کر رہا ہے۔سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو فون کیا گیا تھا اور یمنی باغیوں کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔ایک جانب سعودی خبر ایجنسی نے پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان مشترکہ طور پر ہونے والی مشقوں کا دعویٰ کیا ہے اور دوسری جانب ’رائٹرز‘ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔طائف ریجن کے کورکمانڈر میجر جنرل فارس العمری نے کہا ہے کہ صمصام 5پہلے مقررہ مشقیں تھیں جس کا یمن سے کوئی تعلق نہیں ہے اورآئی ایس پی آر نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال