چینی حکومت نے سنکیانگ میں برقعے اور داڑھی پرپابندی عائد کر دی

چینی حکومت نے سنکیانگ میں برقعے اور داڑھی پرپابندی عائد کر دی
چینی حکومت نے سنکیانگ میں برقعے اور داڑھی پرپابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی حکومت صوبے سنکیانگ کے مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اِس پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔چینی حکومت نے انتہا پسند عقائد کے فروغ اور انہیں پھیلانے کو بھی خلاف ضابطہ قرار دے دیا گیا ہے۔

آپریشن ردالفساد جاری، ایف سی اور رینجرز کی کارروائیاں، غیر ملکیوں سمیت 57افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد :آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق چینی حکومت نے اپنے شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن میں داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر حکومتی پالیسیوں کے بارے میں پیش کیے جانے والے پروگرامز کو سننے یا دیکھنے سے انکار بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔چینی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ضابطوں کے تحت بچوں کو نیشنل تعلیمی پروگرام سے دور رکھنے کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے۔ ان حکومتی پابندیوں کا متن صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ویب سائٹس پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔