مصری طیاروں نے پہلی مرتبہ ایک ایسے بڑے اسلامی ملک پر بم برسا دیئے کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

مصری طیاروں نے پہلی مرتبہ ایک ایسے بڑے اسلامی ملک پر بم برسا دیئے کہ ہر طرف ...
مصری طیاروں نے پہلی مرتبہ ایک ایسے بڑے اسلامی ملک پر بم برسا دیئے کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصر ی لڑاکا طیاروں نے لیبیا کے شہر درنہ میں القاعدہ سے وابستہ مجاہدین شوری کونسل کے ٹھکانوں پر بمباری کر دی ۔

”العربیہ“ کے مطابق مصری لڑاکا طیاروں نے لیبیا میں انتہا پسند وں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ لیبیا کی فوج نے حملوں کی تصدیق کی ہے کہ مصر کے لڑاکا طیاروں نے اس کے ساتھ رابطے کے ذریعے القاعدہ کی مجاہدین شوریٰ کونسل کے ہیڈ کوارٹرز اور اس سے وابستہ بشر کیمپ پر فضائی بمباری کی تھی۔
مصر لیبیا میں یہ فضائی کارروائی المنیا شہر میں قبطی عیسائیوں کی ایک بس پر نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ کے ردعمل میں کررہا ہے۔دہشت گردی کے اس حملے میں 29افرادہلاک اور 24زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا تھا کہ ان کا ملک ”دہشت گردی کے کیمپوں“ پر کسی بھی جگہ حملے سے نہیں ہچکچائے گا اور اندرون اور بیرون ملک انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مصر کسی ملک کے خلاف سازش کا حصہ نہیں ہے اور وہ صرف اپنی قومی سلامتی کا مکمل تحفظ چاہتا ہے۔” لیبیا میں 2011ءمیں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مصر اپنی سرحدوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے“۔

لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے لیبیا کے مغربی اور جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فوجی یونٹوں کوطرابلس میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔