داعش خواتین اور بچوں سمیت 35سو سے زائد افراد کو قتل کر چکی ہے،رپورٹ

داعش خواتین اور بچوں سمیت 35سو سے زائد افراد کو قتل کر چکی ہے،رپورٹ
داعش خواتین اور بچوں سمیت 35سو سے زائد افراد کو قتل کر چکی ہے،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )شامی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے رپورٹ کیا ہے کہ خود ساختہ خلافت قائم کرنے والی دہشت گردتنظیم داعش نے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کو مختلف الزامات کے تناظر میں ہلاک کردیا ہے۔ ان میں تقریباً دو ہزار سویلین ہیں۔ سویلین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دو ہزار کے قریب ہلاک کیے گئے شہریوں میں 930 کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے ہے۔ شیعہ افراد میں سے بیشتر کو شامی علاقے دیرالزور کے گردونواح میں قتل کیا گیا تھا۔ ان ہلاکتوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن پر ہم جنس پرستی اور جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔