’ورلڈ ٹریڈ سنٹر طیاروں کے ٹکرانے سے تباہ نہیں ہوا بلکہ۔۔۔‘ 9/11 حملوں کے بارے میں نئے امریکی صدر کا وہ انکشاف جس نے امریکی سکیورٹی اداروں کو پوری دنیا میں شرمندہ کردیا، پول کھول دیا

’ورلڈ ٹریڈ سنٹر طیاروں کے ٹکرانے سے تباہ نہیں ہوا بلکہ۔۔۔‘ 9/11 حملوں کے بارے ...
’ورلڈ ٹریڈ سنٹر طیاروں کے ٹکرانے سے تباہ نہیں ہوا بلکہ۔۔۔‘ 9/11 حملوں کے بارے میں نئے امریکی صدر کا وہ انکشاف جس نے امریکی سکیورٹی اداروں کو پوری دنیا میں شرمندہ کردیا، پول کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نائن الیون کے سانحے کے متعلق شروع سے ہی دو آراءپائی جاتی ہیں۔ جہاں امریکی انتظامیہ انہیں القاعدہ کے کھاتے میں ڈالتی ہے وہیں بہت سے آوازیں اس واردات کے خود امریکی ساختہ ہونے کے متعلق بھی اٹھتی آئی ہیں۔ اب امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے ایسا بیان منظرعام پر آ گیا ہے جس نے امریکی سکیورٹی اداروں کو دنیا میں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارتیں ہوائی جہاز ٹکرانے سے نہیں گریں، بلکہ ان کے نیچے بم نصب کیے گئے تھے جو ان کے زمین بوس ہونے کی اصل وجہ بنے۔“ اس سے قبل کئی ماہرین بھی کہہ چکے ہیں کہ ان عمارتوں کی بنیادوں میں بم نصب کیے گئے تھے جن کے دھماکے کی وجہ سے یہ منہدم ہوئیں۔

امریکہ کے انتخابی نظام کی دھجیاں اُڑگئیں، دوبارہ گنتی کے حکم کے باوجود وہ کام ہوگیا جو پاکستانی سیاستدان بھی نہیں کرتے
رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے سانحے سے کچھ روز بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا تھا کہ وہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے انہدام کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ اس کے جواب میںڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے شمالی ٹاور کی عمارت بہت زیادہ مضبوط تھی۔میرے خیال میں اس میں دو بموں کے دھماکے کرکے اسے گرایا گیا ہے۔ان عمارتوں کا گرنا کسی بھی طور تعمیراتی نقص نہیں کہلا سکتا۔ اور یہ بھی کیسے ممکن ہے کہ طیارے سٹیل سے گزر جائیں۔ میرے خیال میں یہ صرف طیارے ٹکرانے سے نہیں گریں، ان کے اندر بم بھی نصب تھے۔ طیاروں کا ٹکرانا اور بموں کا پھٹنا ایک ہی وقت میں وقوع پذیر ہوا جس سے عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ہوائی جہاز یا کوئی اور چیز سٹیل سے گزر کر پوری کی پوری عمارت کے اندر گھس جائے۔“