داعش کا مغرب کےخلاف ” جوہری سونامی “ لانے ،50کروڑ افراد کوموت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ

داعش کا مغرب کےخلاف ” جوہری سونامی “ لانے ،50کروڑ افراد کوموت کے گھاٹ اتارنے ...
داعش کا مغرب کےخلاف ” جوہری سونامی “ لانے ،50کروڑ افراد کوموت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ویب نیوز) ایک جرمن صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش مغرب کےخلاف ” جوہری سونامی “ لانے کی تیاری کررہی ہے۔75 سالہ Jürgen Todenhöfer  نے اس بات کا انکشاف جنگجو تنظیم کے ساتھ چند دن گزارنے کے بعد کیا ہے۔دراصل جرمن صحافی داعش کے حوالے سے تحقیقات کررہے تھے اور اسلامک سٹیٹ نے انہیں اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی۔
ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس نے داعش جنگجوﺅں کے ساتھ10دن گزارے ہیں اور میں نے اپنی زندگی میں اتنی دہشت ناک تنظیم نہیں دیکھی ہے۔ جورجن نے بتایا اب وہ ”10دن اسلامک سٹیٹ کے ساتھ “ کے عنوان سے کتاب لکھ رہے ہیں جس میں بہت بڑے انکشاف کئے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو قتل کرتے، شہریوں کو سزائیں ہوتے ہوئے دیکھا ہے اور لوگ ان سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شروع میں اس کے جنگجوﺅں سے سکائپ پر بات ہوتی تھی بعد میں انہوں نے اپنے علاقے میں آنے کی اجازت دے دی اور وہ عراق اور شام کے ان علاقوں موصل، رقا اور دیرالزور مین رہے جہاں داعش کا مکمل کنٹرول ہے۔انہوں نے بتایا داعش کا مستقبل میں منصوبہ بڑا خوفناک ہے وہ مغرب اور ہر اس ملک کےخلاف جو انکی خلافت کا انکاری ہے میں ” جوہری سونامی “ لانا چاہتے ہیں وہ50کروڑ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ ابھی وقت ہے داعش پر کنٹرول کیا جائے ورنہ وہ دنیا کو تہس نہس کرکے رکھ دینگے۔یا درہے جرمن صحافی مشرق وسطی ٰ کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کے بہت بڑے ناقد ہیں۔