میکسیکو حکام نے 170سال بعد دس فوجیوں کی باقیات امریکہ کے حوالے کردیں
میکسیکو سٹی(صباح نیوز)ایک سوستر سال بعد میکسیکو حکام نے دس امریکی فوجیوں کی باقیات کو امریکہ کے حوالے کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق1846 میں میکیسکو ، امریکہ کے درمیان ہونے والے جنگ میں یہ فوجی رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے تھے دو سال جاری رہنے والی اس جنگ میں تیرہ ہزار کے قریب امریکی فوجی مارے گئے تھے جن میں یہ دس رضاکار بھی شامل تھے۔
ان دس فوجیوں کی باقیات کو دیو لاویر ائیر بیس(امریکہ)پر فوجی حکام کے حوالے کیا گیا ، حکام نے ان باقیات کو سائنسدانوں کے حوالے کردیا جو ان کی ہڈیوں سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کرینگے کہ ان کا تعلق کہاں سے تھا اور ان کی موت کیسے واقع ہوئی۔واضح رہے کہ اس جنگ میں امریکہ نے میکسیکو کے بڑے علاقے کو اپنے قبضے میں لیکر اسے اپنا حصہ بنالیا تھا۔