دہشتگردوں کی حمایت کا الزام، ترکی نے 20 ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز بند کردیے

دہشتگردوں کی حمایت کا الزام، ترکی نے 20 ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز بند کردیے
دہشتگردوں کی حمایت کا الزام، ترکی نے 20 ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز بند کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک حکومت نے دہشتگردوں کے حق میں پراپیگنڈا کرنے کے الزام میں 20 ٹیلیویژن چینلز اور ریڈیو سٹیشنز کو بند کردیا ہے ۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان چاہتے ہیں کہ جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر میں نافذ ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی جائے تاکہ مذہبی رہنما فتح اللہ گولن اور کردوں کی طرف سے جاری 32 سالہ بے امنی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

نوجوانوں کو یہ ایک کام ضرور کرنا چاہیے, پاکستانی خاتون اینکر نے ایسی بات کہہ دی کہ نوجوان خوشی سے جھوم اٹھیں گے
ترک حکومت کی جانب سے بند کیے جانے والے چینلز میں سے اکثر ادارے کرد باغیوں کی جانب سے چلائے جارہے تھے جبکہ کچھ کا تعلق مذہبی اقلیت علویوں کے ساتھ ہے۔

45لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر بلڈنگ لینے پر وزیرداخلہ نادرحکام پر برہم ،تحقیقات کا حکم دیدیا
واضح رہے کہ جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد بعد 50 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 21 ہزار اساتذہ اور 37 ہزار سے زائد دیگر سرکاری ملازمین کو معطل کیا جاچکا ہے۔