میکسیکو: سکیورٹی فورسز کے قافلے پرفائرنگ سے4فوجی ہلاک
میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکومیں فوجی قافلے پرفائرنگ سے4فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکومیں فوجی قافلے پرفائرنگ سے4فوجی ہلاک ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قافلے کی صورت کسی مشن پر جارہے تھے کہ اچانک حملہ ہوگیا ،حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ فوجی قافلے کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیںجن کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔