’10 اکتوبر کو زوردار ایٹمی دھماکہ ہونے والا ہے‘ یہ کون کرے گا؟ ایسا انکشاف کہ تیسری جنگ عظیم کا ٹلنا ناممکن نظر آنے لگا

’10 اکتوبر کو زوردار ایٹمی دھماکہ ہونے والا ہے‘ یہ کون کرے گا؟ ایسا انکشاف کہ ...
’10 اکتوبر کو زوردار ایٹمی دھماکہ ہونے والا ہے‘ یہ کون کرے گا؟ ایسا انکشاف کہ تیسری جنگ عظیم کا ٹلنا ناممکن نظر آنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی دھماکہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اب اس کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جس کے بعد تیسری عالمی جنگ کا ٹلنا ناممکن ہو جائے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیردفاع اتسونوری اونودیرا نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا 10اکتوبر کو اعلان کردہ دھماکہ کرنے جا رہا ہے۔ اسی روز شمالی کوریا کی کمیونسٹ پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے چنانچہ کم جونگ ان اسی جشن کے موقع پر دھماکہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

’کسی بھی رات ہم اس ملک پر حملہ کردیں گے‘ ترک صدر طیب اردگان نے اچانک تہلکہ خیز اعلان کردیا، دنیا کو خبردار کردیا
اتسونوری کا مزید کہنا تھا کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ کمیونسٹ پارٹی کا یوم تاسیس شمالی کوریا کے لیے انتہائی اہم موقع ہے اور وہ اس روز دھماکہ کر دے گا۔ ہمیں اس خطرے کے پیش نظر کسی بھی طرح کی ایمرجنسی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جنوبی کوریا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر چونگ ایوئی یونگ بھی وارننگ دے چکے ہیں کہ شمالی کوریا 8سے 10اکتوبر کے درمیان نیا ایٹمی دھماکہ کرے گا۔ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا کو دھمکی دی جا چکی ہے کہ اب باقی ہر طرح کے آپشن ختم ہو چکے ہیں۔ آئندہ اگر وہ کوئی ایٹمی تجربہ کرے گا تو صرف جنگ کا آپشن باقی ہے اورایسی صورت میں اس کے خلاف صرف فوجی طاقت استعمال کی جائے گی۔ چنانچہ سکیورٹی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر 10اکتوبر کو شمالی کوریا ایٹمی دھماکہ کر دیتا ہے تو پھر دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔