تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا نیچے سوئی خاتون پر جاگرا،خاتون ہلاک
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت میں عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والا شخص خود تو نہ مرا البتہ وہ خاتون موقع پر ہی مر گئی جس پر وہ جاگرا۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں ایک شخص نے خودکشی کیلئے ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تو نیچے سوئی ہوئی ایک 70سالہ خاتون پر جا گراجونیچے سو رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق 34سالہ سیلوام ستر سالہ خاتون پر گرا تو خاتون کی دردناک چیخوں پر سارا محلہ جمع ہو گیا۔خاتون کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں جبکہ مرد بھی شدید زخمی ہو گیا ۔مقامی افراد نے دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں پتہ چلا کہ خاتون دم توڑچکی ہیں جبکہ اقدام خودکشی کرنے والا انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں زیر علاج ہے۔
خودکشی کی کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہے جبکہ اس نے اپنی بیوی سے لڑائی سے دلبرداشتہ ہوکر اس انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا۔