امریکا، مریض کے سفید خلیوں سے کینسر سے بچاؤ کی دوا تیار کرنے کی منظوری

امریکا، مریض کے سفید خلیوں سے کینسر سے بچاؤ کی دوا تیار کرنے کی منظوری
امریکا، مریض کے سفید خلیوں سے کینسر سے بچاؤ کی دوا تیار کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ میں حکام نے پہلی مرتبہ ایک ایسے طریقہ علاج کی منظوری دے دی ہے جس میں مریض کے اپنے مدافعتی نظام کو تبدیل کر کے کینسر کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق دوا ساز کمپنی نواٹرس ’لوِنگ ڈرگ تھیراپی‘ نامی اس طریقہ علاج کے لیے 4 لاکھ 75 ہزار ڈالر لے رہی ہے اور اس سے خون کے ایک مخصوص قسم کے سرطان کے تقریباً 83 فیصد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرطان کے علاج کے لیے یہ ایک بہترین قدم ہے۔یہ طریقہ علاج ہر مریض کے لیے مختلف اور صرف اسی کے لیے مخصوص ہوتا ہے اور اسی وجہ سے یہ روایتی طریقوں جیسے کہ کیموتھراپی سے مختلف ہے۔اس کا نام کار۔ٹی رکھا گیا ہے اور اسے مریض کے ہی جسم سے خون کے سفید خلیے نکال کر تیار کیا جاتا ہے۔ان خلیوں کو جنیاتی سطح پر تیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ سرطان کو نشانہ بنائیں۔

لبنان کو داعش سے پاک کر دیا گیا ہے، لبنانی صدر

اس کے بعد انھیں مریض کے جسم میں واپس ڈال دیا جاتا ہے جہاں وہ خود ہی افزائش پاتے ہیں۔اس دوا کے انسانی تجربات کے مرحلے کے دوران انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے تھے اور کچھ مریض پانچ سال سے سرطان سے بچے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے اتنی کامیاب دوا پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کار۔ٹی ٹیکنالوجی کی ادویات (یعنی خون کے سفید خلیوں کو پروگرام کر کے استعمال کرنے کا طریقہ) صرف خون کے کینسر ہی نہیں بلکہ دیگر قسم کے کینسر کے علاج میں بھی مددگار ہو سکتی ہیں۔تاہم اب تک کے نتائج کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹھوس ٹیومرز کا علاج قدرے مشکل ہے۔