روس سان فرانسسکو میں اپنا قونصل خانہ بند کر دے: امریکا

روس سان فرانسسکو میں اپنا قونصل خانہ بند کر دے: امریکا
روس سان فرانسسکو میں اپنا قونصل خانہ بند کر دے: امریکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزارت خارجہ نے سان فرانسسکو میں قائم روسی قونصل خانہ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے یہ فیصلہ روس کی جانب سے امریکی سفارتی عملے میں کمی لانے کے احکامات جاری کرنے کے جواب میں کیا ہے۔ روس نے امریکا سے کہا تھا کہ وہ اپنے نصف سے بھی زائد سفارتی اراکین کو واپس بلاتے ہوئے ان کی تعداد 455 تک محدود کرے۔ روس کا کہنا تھا کہ امریکا کو اتنے ہی سفارت کار رکھنے کی اجازت دی جائے گی، جتنے ان کے امریکا میں ہیں،اس پیش رفت کے بعد روس امریکا مخالف مزید اقدامات اٹھا سکتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کو ٹیلی فون کر کے امریکی حکومت کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے اگلے ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ اور ریکس ٹلرسن کے مابین اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔