غزہ کی صورتحال ، فلسطینی نوجوانوں پر تشدد کرنیوالے تین اسرائیلی گرفتار

غزہ کی صورتحال ، فلسطینی نوجوانوں پر تشدد کرنیوالے تین اسرائیلی گرفتار
غزہ کی صورتحال ، فلسطینی نوجوانوں پر تشدد کرنیوالے تین اسرائیلی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی صیہونی حکومت فلسطینیوں کی شہادتوں پر اپنی اناپر ڈٹی رہی لیکن مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کی نفیہ یعقوب یہودی کالونی میں یہودی جھتے کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد کے الزام تین اسرائیلی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
حملے میں زخمی ہونے والے ایک عرب نوجوان نے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کو بتایا کہ امیر شویکی اور سامر محفوظ گذشتہ جمعہ کی شام پیدل جا رہے تھے کہ انہیں یہودیوں کے ایک جھتے نے روک کر سگریٹ مانگا، پھر اچانک لوہے کی سلاخوں سے امیر اور سامر کو مارنا شروع کر دیا۔
دونوں نوجوان حملے کے بعد ھداسہ عین کرم ہسپتال لیجائے گئے جہاں پر امیر شویکی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کر لئے گئے۔ ہارٹز نے نے سامر محفوظ کے حوالے سے بتایا کہ انہیں اور عامر کو تقریبا 12 لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا،ہجوم کے پاس لاٹھیاں اور لوہے کی سلاخیں تھیں اور وہ ہمارے سروں پر وار کر رہے تھے۔
یادرہے کہ اس اقدام کو تنقیدی نظر سے دیکھاجارہاہے کیونکہ گذشتہ 24دن سے اسرائیلی بمباری میں 13سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی لیکن صیہونی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تشدد کرنیوالے نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔