حقانی نیٹ ور ک کے سربراہ جلال ا لدین حقانی بھی انتقال کر گئے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے ہیں جبکہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد موجودہ حالات میں جلال الدین کے صاحبزادے سراج الدین افغان طالبان کے آپریشنل کمانڈر کے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں ۔نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوزنے افغان طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین ایک سال قبل افغانستان میں ہلا ک ہوئے اور انہیں افغانستان میں ہی د فنایا گیاہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ جلال الدین حقانی کافی ضعیف ہو چکے تھے اور وہ مختلف امراض میں مبتلا تھے تاہم ان کی موت افغانستان میں کس جگہ اورکب ہوئی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
جلال الدین کے دس میں سے پانچ بیٹے افغانستان میں مختلف مقامات پر نیٹو کیخلاف لڑ رہے ہیں جبکہ ان کے ایک بیٹے نصیر الدین حقانی کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا ،دوسرے بیٹے انس افغانستان میں اتحادی افواج کی حراست میں ہیں ،امریکہ کو جلا ل الدین حقانی دہشتگردی کی کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھے اور ان کے سر پر 10ملین ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا ۔