یمن میں فوجی آپریشن فوری بند کیا جائے: ایران
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ نے یمن میں حوثیوں پر فوجی آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں مداخلت سے گریز کرناچاہیے ، خطے میں جنگ کی آگ پورے علاقے کو جلا کر رکھ دے گی لہٰذا یمن میں فوجی آپریشن فوری روک کر سیاسی حل تلاش کیا جائے۔
یادرہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کےخلاف سعودی عرب حالت جنگ میں ہے اور سعودی حکام نے پاکستان سے بھی مدد کے لیے رابطہ کیاہے دوسری جانب ایرانی حکام یمن میں فوجی کارروائی کی ممانعت کرتے ہوئے فوری بندش کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔ اس وقت سعودی عرب کی قیادت میں کم ازکم 10 ممالک کی فوجیں یمن میں حوثی باغٖیوں کے لیے لڑرہے ہیں جبکہ یمن کی فوج دوحصوں میں تقسیم ہے ، اس ساری صورتحال میں وہاں ہزاروں پاکستانی ، بھارت اور حتیٰ کہ چین کے درجنوں شہری بھی یمن میں پھنسے ہوئے ہیں ۔