یمنی وزیر خارجہ نے عرب ممالک سے بڑا مطالبہ کر دیا
صنعاء( مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن کے وزیر خارجہ ریاض یاسین نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ملک میں زمینی فوج بھیج دی جائے تاکہ حوثی باغیوں کے پاس محصور یمنی افراد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دوسری جانب عرب ممالک ان کے خلاف فضائی کاروائیاں کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی وزیر خارجہ ریاض یاسین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عرب ممالک یمن میں زمینی مداخلت کریں ۔انہوں نے واضح کیا کہ ایسا مطالبہ وہ صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ڈھانچے کو بچانا چاہتے ہیں لیکن اس وقت حوثیوں کے پاس محصور افراد کی رہائی کے لیے بھی ایسا مطالبہ کرنا ضروری ہے۔یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب سمیت عرب ممالک یمن میں قابض حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کاروائیاں کر رہے ہیں اور اب سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے بھی بڑا مطالبہ سامنے آ یا ہے۔