یمن کی عوام کو محرومی ،وبا اور موت کاسامنا، دینا صرف دیکھ رہی ہے :اقوام متحدہ

یمن کی عوام کو محرومی ،وبا اور موت کاسامنا، دینا صرف دیکھ رہی ہے :اقوام متحدہ
یمن کی عوام کو محرومی ،وبا اور موت کاسامنا، دینا صرف دیکھ رہی ہے :اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یمن مکمل طور تباہ ہو رہا ہے، عوام کو جنگ، قحط اور ہیضے کا سامنا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے۔

مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا، امریکہ میں مقیم کشمیر ی و پاکستانی کمیونٹی سے تعاون کرتے رہیں گے: اعزاز چوہدری

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ برائے امداد سٹیفن او برائن نے سکیورٹی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے خوراک کے بحران کو ختم کیا جائے اور یمن کو واپس بقا کے راستے پر لایا جائے۔'بحران آ نہیں رہا اور نہ ہی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے بلکہ بحران ہمارے ہوتے ہوئے موجود ہے۔ یمن کی عوام کو محرومی، وبا اور موت کا سامنا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے۔سٹیفن او برائن نے کہا کہ غریب عرب ملک کا بحران مکمل سماجی، معاشی اور ادارتی تباہی کی جانب جا رہا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے یمن میں مارچ 2015 میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آعاز کیا تھا جس میں اب تک آٹھ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ اس جنگ کے باعث ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور تقریبا 70 لاکھ افراد قحط کے دہانی پر کھڑے ہیں۔رواں سال اپریل سے اب تک ہیضے کے باعث 500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 55 ہزار یمنی بیمار ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 55 ہزار بیمار افراد میں سے ایک تہائی بچے ہیں اورمزید ڈیڑھ لاکھ افراد اگلے چھ ماہ میں ہیضے کا شکار ہو سکتے ہیں۔سٹیفن او برائن نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل شیخ احمد نے یمن سے واپسی پر اقوام متحدہ کو مطلع کیا کہ مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔