ترکی کے سادگی پسند صدر کا شاہانہ محل ، دنیا حیران

ترکی کے سادگی پسند صدر کا شاہانہ محل ، دنیا حیران
ترکی کے سادگی پسند صدر کا شاہانہ محل ، دنیا حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک صدر نے اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے عالیشان صدارتی محل کا افتتاح کردیا ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی سرکاری عمارتوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے اور یہ محل امریکی صدارتی محل وائٹ ہاﺅس سے تقریباً 50 گنا بڑا ہے۔

امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق یہ محل دارالحکومت انقرہ کے کنارے پر 35 کروڑ ڈالر (تقریباً 35 ارب پاکستانی روپے) کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں 1000 شاندار کمرے تعمیر کئے گئے اور اس کا رقبہ تقریباً ساڑھے اکیس لاکھ سکویئر فٹ ہے۔ ترک حزب اختلاف کی طرف سے صدر کیلئے بیش بہا قیمتی محل تعمیر کرے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ لیکن صدر رجب طیب اردگان کا موقف ہے کہ ترکی جیسی عظیم سلطنت کو ایسے ہی شاندار محل کی ضرورت تھی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ محل قدیم اور جدید ترکی کی روایات اور خوبیوں کا حسین مرقع ہے اور اس کے طرز تعمیر اور شان سے نظر آتا ہے کہ انقرہ سلجوک ترکوں کا دارالحکومت ہے۔ حزب مخالف کے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ اس محل کے سامنے امریکی وائٹ ہاﺅس اور روسی کرملین بھی بہت چھوٹے نظر آئیں گے اور یہ کہ ترکی جیسے ملک کو اس قدر بھاری رقم دکھاوے پر خرچ نہیں کرنا چاہیے تھی۔ ایک اہم اعتراض یہ بھی کیا جارہا ہے کہ صدارتی محل کو جنگلات کیلئے مخصوص جگہ پر بنایا گیا ہے اور اس کی تعمیر کیلئے بڑی تعداد میں جنگلات کاٹ دئیے گئے ہیں۔