سعودی حکومت کی نئی مہم , ملک میں موجود غیرملکیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

سعودی حکومت کی نئی مہم , ملک میں موجود غیرملکیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ
سعودی حکومت کی نئی مہم , ملک میں موجود غیرملکیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی وزارت لیبر نے خواتین کا سامان بیچنے والی دکانوں پر کام کرنے والے غیر ملکی مردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور جدہ میں ایک چھاپے کے دوران متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزارت کے افسران نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک بڑے شاپنگ مال پر چھاپہ مارا جہاں خواتین کیلئے پرفیوم ، جوتے ، کپڑے اور دیگر اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں پر بیرون ممالک سے آنے والے ملازمین کام کر رہے تھے جن میں اکثریت بنگلہ دیشی اور یمنی ملازمین کی تھی۔
وزارت لیبر کے ایک اعلٰی افسر عبد المنعم الشہری نے بتایا کہ ان کے پاس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کی فہرست موجود ہے اور انہیں قانون کی گرفت میں ضرور لایا جائے گا۔حکومت نے سعودی خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کے تحت یہ ضروری ہے کہ خواتین کیلئے اشیائے ضروری فروخت کرنے والی دکانوں پر سعودی خواتین ہی ملازم رکھی جائیں گی۔خلاف ورزی کرنے والی دکانوں اور اداروں کو سرخ زون میں شامل کر لیا جائے گا۔