ایران میں ایسا کام ہونے جارہا ہے جس کی کسی کو توقع بھی نہیں تھی،حیرت انگیز فیصلہ ہوگیا

ایران میں ایسا کام ہونے جارہا ہے جس کی کسی کو توقع بھی نہیں تھی،حیرت انگیز ...
ایران میں ایسا کام ہونے جارہا ہے جس کی کسی کو توقع بھی نہیں تھی،حیرت انگیز فیصلہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں سیکس یا جنسی تعلقات جیسا موضوع اب شجر ممنوعہ نہیں رہے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سکولوں اور یونیورسٹیوں میں اس موضوع سے متعلق خصوصی اسباق شامل کیے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو جنسی رویوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔انقلاب ایران کی تقریبا چار دہائیوں بعد جنسی تعلقات سے متعلق کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2014 میں ایرانی پارلیمانی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 82 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ دا اکنامسٹ جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق ایران کے نہ صرف نوجوان بالغ جنسی طور پر سرگرم ہیں بلکہ ستر سے اسی فیصد غیر شادی شدہ لڑکیوں کے بھی بوائے فرینڈ ہیں۔ اس رپورٹ میں سکینڈری اسکول کے طالب علموں کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔ایران میں کروائے گئے اس سروے میں ایک لاکھ بیالیس ہزار طالب علم شامل تھے۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے ایران میں پیش کی جانے والی یہ پہلی رپورٹ تھی جس کے بعداب ایران میں جنسی تعلیم فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ حکومت کی طرف سے کیے گئے ایک ثقافتی کمیشن کی طرف سے کیا گیا ہے، جس کے تحت نصابی کتابوں میں سیکس اور جنسی تعلقات کے حوالے سے بنیادی تعلیم فراہم کی جائے گی۔اس کمیشن کے ایک رکن غلام علی حداد عادل کا ایسنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”اب اصطلاح سیکس کوئی ممنوعہ اصطلاح نہیں رہے گی۔“ اسی طرح "خاندانی اور جنسی صحت" کے نام سے ایک نیا سبجیکٹ بھی متعارف کروایا جائے گا۔جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں جنسی موضوعات کو شجر ممنوعہ کی حیثیت حاصل ہے لیکن ملک کی نوجوان نسل مغربی فلموں، انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کی وجہ سے اس حوالے سے کھلی ذہنیت رکھتی ہے۔