افغان دارلحکومت میں آسٹریلین سفارتخانے کے قریب دھماکہ ، 13افراد ہلاک ، متعدد زخمی

افغان دارلحکومت میں آسٹریلین سفارتخانے کے قریب دھماکہ ، 13افراد ہلاک ، متعدد ...
افغان دارلحکومت میں آسٹریلین سفارتخانے کے قریب دھماکہ ، 13افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان دارلحکومت کابل میں آسٹریلین سفارتخانے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ”اے ایف پی“ کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت قابل کے ڈپلومیٹک زون میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکہ گرین زون میں واقعہ آسٹریلین سفارتخانے کے قریب ہوا ہے۔دھماکے کے بعد پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ قریبی سفارتخانوں کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،  ڈپلومیٹک زون کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ،دھماکے کے بعد  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے جب کہ ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔