خیبر پختونخواہ میں جہانگیر ترین کو یہ ٹھیکے دئیے گئے تا کہ وہ۔۔۔۔۔ عائشہ گلالئی نے کرپشن کا جدید ترین طریقہ بے نقاب کردیا، پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ”باغی“ ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے طوفان پربا کیا ہوا ہے،وہ اپنے رشتہ داروں کو نوازتے ہیں، انہوں نے خیبرپختونخواہ میں جہانگیر خان ترین کو بھی نوازا ہے، عمران خان غریب کارکنوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے ان کے لئے وہی کامیاب ہے جو انہیں ہیلی کاپٹر کی سیر کرائے ۔
عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں جہانگیر خان ترین کو پرویز خٹک کی جانب سے ٹھیکے دئیے گئے تاکہ وہ عمران خان کا کچن چلا سکیں، ٹھیکوں کے پیسوں سے پرویز خٹک اور جہانگیر خان ترین کرپشن اور غیر قانونی ٹھیکوں کے پیسوں سے عمران خان کا گھر چلاتے ہیں۔