عمران خان کے خلاف بیان دینے پر میری بیٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرگندی گالیاں دی گئیں:شیریں مزاری

عمران خان کے خلاف بیان دینے پر میری بیٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرگندی گالیاں دی ...
عمران خان کے خلاف بیان دینے پر میری بیٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرگندی گالیاں دی گئیں:شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بیان دینے پر میری بیٹی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر تحریک انصاف کی جانب سے گندی گالیاں دی گئیں۔

”عمران خان اگر آپ کے وزیراعظم بننے والے ہیں تو پہلے ان کا بلیک بیری چیک کر لیں، اس میں پارٹی کی خواتین کی۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے سب سے شرمناک بات بے نقاب کر دی
نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں شیریں مزاری کی ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں ان کا تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری بیٹی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر تحریک انصاف کی جانب سے گندی گندی گالیاں دینے پر مجھے بے حد افسوس ہوا،لیڈر ز کی اپنی بھی بیٹیاں ہیں ایسانہیں کرنا چاہیے تھا۔شیریں مزاری نے کہاکہ عمران خان کے خلاف بیان تو میں نے دیا تھا گالیاں مجھے دینی چاہیے تھیں ۔میں بیٹی کے ٹوئٹر پر گالیاں دیکھ کر حیران اور پریشان رہ گئی ،سوچنے لگی کہ کیاتحریک انصاف کا کلچر ایسا ہے کہ جو بھی ان کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے بیٹے ،بیٹیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ان کامزید کہنا تھاکہ سوشل میڈیا سیکرٹری جنرل   اور ان کے بیٹے کنٹرول کرتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -